پرنسپل ایچی سن کالج دو مرتبہ استعفے کی درخواست دے چکے تھے: گورنر پنجاب

0
62

لاہور: پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق بورڈ نے نئے پرنسپل کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے استعفا قبول نہیں کیا تھا

اگلے مہینے ایچی سن کالج کے نئے پرنسپل کی تعیناتی فائنل کر لی گئی ہے، اگست 2024 میں پرنسپل کا استعفا قابل عمل ہو جانا تھا۔
پرنسپل ایچی سن کالج 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے تھے،  40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے،

پرنسپل ایچی سن کالج ایک سال میں 100 سے زائد چھٹیاں کرتے تھے، انکوائریز سے بچنے کے لیے پرنسپل ایچی سن کالج نے یہ حربہ اپنایا ہے، احد چیمہ ملازمت کی وجہ سے ایک سال سے اسلام آباد میں تعینات تھے

احد چیمہ کے بچے ایچی سن میں نہیں جا پا رہے تھے، جو کلاسز ان بچوں نے نہیں لی تھیں ان کی فیس معاف کرانے کی درخواست دی تھی،

Leave a reply