پنجاب اسمبلی میں "آپریشن عزم استحکام”کی حمایت میں قرارداد جمع

0
13

لاہور: پنجاب اسمبلی میں ”آپریشن عزم استحکام“ کی حمایت میں قرارداد جمع کرا دی گئی

قرارداد مسلم لیگ (ن)کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے "آپریشن عزم استحکام”کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتا ہے۔ یہ ایوان آپریشن عزم استحکام کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔ یہ ایوان آپریشن عزم استحکام کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے، یہ ایوان افواج پاکستان، پولیس اور تمام سیکیورٹی اداروں کو بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔

قرار داد متن میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاق سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو متحد اور یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہونا چاہیے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پوری قوم افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر حقیقی معنوں میں عمل درامد یقینی بنایا جائے، پرامن پاکستان خوشحال پاکستان کا ضامن ہے

Leave a reply