پاکستان ٹوڈے: پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2گھنٹے 20منٹ کی تاخیر سے شروع، پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کررہے ہیں۔
وقفہ سوالات میں وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی کا محکمہ زراعت کے متعلق جوابات دئیے، ساہیوال ڈویژن میں کاٹن کی پیداوار میں کمی نہیں آئی اس سال ٹارگٹ 40لاکھ ایکٹر 46لاکھ بیل ہیں۔
بہاولپور ڈویژن میں رسپانس اچھا ہے، عاشق حسین کرمانی، کاٹن کےلئے جون جولائی میں ادویات کھاد کےلئے محکمہ زراعت نے تجاویز بھیج دی ہیں تاکہ شارٹیج کا سامنا نہ کرنا پڑے، کپاس کے ٹرپل جین پر محکمہ زراعت کا فوکس ہے۔
کاٹن کی فصل میں اضافہ ہوا ہے کمی نہیں ہوئی ادویات کا دو نمبر ہونا یا کھادوں کابروقت نہ ملنے پر اس پر زیرو ٹارلرنس ہے، ڈیڑھ ماہ کے دوران ادویات و کھاد پر بہت مقدمات اور لوگوں کو گرفتار کرکے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی میں ایک قانون سازی کررہے ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل کےساتھ بھی کام فرٹیلائر ایکٹ پر کام کریں گے اس قانون سازی سے بلیک مافیا کو پکڑ کر سخت سے سخت سزا دیں گے، بہت سی ادویات ہیں جو انسانی صحت کو متاثر کرتی ہیں اس ادویات کے استعمال کرنے کے طریقہ سے سپرے کرنے والے پر بھی اثر ہوتا ہے، زرعی پیکج جو لائیں گے اس میں ڈرونز کو بھی متعارف کررہے ہیں۔
ہم کھیتوں میں ادویات کو ڈرونز بنانے والی کمپنیوں سے بات کررہے ہیں تاکہ ڈرونز سے ادویات کا چھڑکائو کیا جائے، کھاد و ادویات خاص قسم کی استعمال کی جائیں اس کےلئے ایوب ری سرچ سنٹر میں چار پانچ پلاٹس لگوائے ہوئے ہیں، ملتان و بہاولپور میں زرعی ادویات کے ری سرچ کےلئے لیبارٹریز موجود ہیں۔
نئے بیج کےلئے جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھے کیا اس پر حکومت کام کررہی ہے، کپاس کےلئے پنجاب کا ٹارگٹ چالیس لاکھ ایکٹر اور پینسٹھ لاکھ بیل ہیں، خطرناک ادویات کے استعمال کے خلاف بھی کام کررہے ہیں، زرعی ادویات میں دھوکہ ہوا کسی سے ادھار لے کر بھی لاتے ہیں تو ان جعلی ادویات کا اثر نہیں ہوتا اس سے نقصان کسان کو ہوتا ہے۔
جرمانہ کرنا کوئی کام نہیں ہے افسران نے جعلی ادویات کی دوکان کھلی رکھی ہیں جرمانہ تو کرتے ہیں تاکہ کاپی بھر جائے اس کے باوجود جعلی ادویات استعمال ہوتی ہیں، ملک ارشد ایڈووکیٹ کپاس کے وائرس کو کنٹرول کیسے کریں گے اس کا جواب دیں۔
گندم کی تین ہزار دو سو روپے میں فروخت ہو رہی ہے انتالیس سو روپے کی قیمت بھی کسان کو نہیں ملی، کاشتکار کے اربوں روپے مڈل مین کے پاس پڑے ہوئے ہی۔
مل پابند ہے کہ کاشتکار کو ادائیگیاں دے گنے کا کاشتکار ڈرا ہوا ہے کیا اسے بھی گندمُ کی طرح پوری قیمت نہ ملے، گنے کی قیمت پر کیس کین کمشنر کو بھیجوں گا وہ میری وزارت میں نہیں آتا، عاشق حسین کرمانی
ساہیوال میں جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن کرکے دو کروڑ روپے جرمانے کئے پچیس ریڈ کیں اور دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے، عاشق حسین کرمانی وفقہ سوالات کا وقت ختم ہوگیا۔
26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔