پنجاب الیکشن ٹربیونلز:سپریم کورٹ نےلاہورئیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیدیا

0
34

پنجاب الیکشن ٹربیونلزپرسپریم کورٹ نےلاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا 12 جون 2024 کا فیصلہ کالعدم قراردےکر الیکشن کمیشن کی اپیل منظورکرلی۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل  منظور کر لی۔
سپریم کورٹ کےفیصلےکےمطابق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا 12 جون 2024 کا فیصلہ کالعدم قراردےکرلاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل منظورکی جاتی ہے،لاہور ہائی کورٹ کےسنگل بینچ کافیصلہ بطور عدالتی نظیر بھی پیش نہیں کیا جا سکتا۔
عدالتی فیصلے میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے متفقہ فیصلہ جاری کیا۔جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے اضافی نوٹ لکھا،ٹربیونلز کا معاملہ باہمی اطمینان کے مطابق حل ہوچکا ہے، تنازع جب آئینی ادارے سے متعلق ہو تو محتاط رویہ اپنانا چاہیے۔

Leave a reply