پنجاب میں’’سکول آن ویل‘‘ اور’’موبائل لائبریری‘‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

0
3

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری،۔ “سکول آن ویل” اور “موبائل لائبریری” پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ ، پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کیلئے شاندار اور منفرد منصوبہ,سکول آن ویل ،موبائل لائبریری آن ویل ،موبائل لائبریری شروع کرنیکا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سکول آن ویل دوردراز اوردشوار گزار علاقوں میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریگا،سکول آن ویل الیکٹرک رکشے میں بنایا جائے گا،رکشے کی چھت پر سولر پینل لگائے جائیں گے ،سکول آن ویل میں پڑھنے والے بچوں کو کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی،سکول آن ویل میں ننھے بچوں کی دلچسپی کیلئے پینٹنگ کا سامان بھی موجود ہوگا،سکول آن ویل میں چھوٹے بچوں کی دلچسپی کیلئے مختلف ایجوکیشنل ٹوائزبھی رکھے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سکول آن ویل کی اصولی منظوری دے دی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بچوں کیلئے لائبریری آن ویل پراجیکٹ بھی شر وع کرے گا،لائبریری آن ویل مختلف علاقوں میں جا کر بچوں کو کتابیں پڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی،لائبریری آن ویل کے ذریعے بچوں کو نصاب کے علاوہ دیگر کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی،لائبریری آن ویل کارٹون سے مزین منی وین میں قائم کی جائیں گی،لائبریری آن ویل کو کسی بھی میدان،گراؤنڈ یا کھلی جگہ پر سٹیشن کیا جائے گا ۔
جدید ترین بس کے اندر قائم موبائل لائبریری میں بچوں کے بیٹھنے کیلئے چیئرز اور ٹیبل میسر ہوں گی،موبائل لائبریری میں اردو ، انگلش ، سائنس کی بکس کے علاوہ میگزین بھی رکھے جائیں گے۔

Leave a reply