پنجاب یونیورسٹی کتاب میلے کا تیسرا روز

0
85

(پاکستان ٹوڈے) کتاب میلے میں صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات کی شرکت، کتاب میلے میں آکر کر بہت اچھا لگا، خوشی ہوئی وہ کتابیں دوبارہ دیکھیں جو ماضی میں پڑھیں۔

تعلیم اور کتابوں میں بڑا گہرا رشتہ ہے، علم کے فروغ می کتاب کا اہم کردار ہے، اتنے موضوعات پر کتابیں دیکھ کر بہت اچھا لگا،

وزیر اعلی پنجاب نے سکولوں میں اولڈ بک بینک بنانے کا کہا ہے، پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ جات سے معاشرے کو مستفید ہونا چاہئیے، بہتر ایجوکیشن پالیسی پر کام کر رہے ہیں تاکہ بچوں کا مستقبل بہتر ہو۔

سرکاری سکولوں کو نجی سکولوں سے بہتر بنانے کا وژن ہے ، تعلیم کے علاوہ ملک و قوم کی ترقی کا کوئی راستہ نہیں،

پنجاب یونیورسٹی کتاب میلے کا تیسرا روز بھی کتاب میلے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا دورہ،

سراج الحق حکومت تعلیم کےلئے جی ڈی پی کا 5 فیصد مختص کرے، پنجاب یونیورسٹی کے ملک و قوم پر عظیم احسانات ہیں۔

خوشی ہے کہ تعطل کے بعد دوبارہ کتاب میلے کا انعقاد ہوا، ہمیں لائبریریاں اور کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہیں،

علم کے بغیر کسی قوم کی ترقی ممکن نہیں ہے، مسلمان دنیا پر تب تک غالب رہے جب تک کتاب سے رشتہ مضبوط رہا۔

پنجاب یونیورسٹی کتاب میلے میں اچھا ڈسکاونٹ دینے پر پبلشرز کے شکر گزار ہیں، حکومت کو اساتذہ و طلباء کی تمام ضروریات پوری کرنی چاہئیں، مالی سرپرستی نہ ہونے کے باعث یونیورسٹیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a reply