پنڈی ٹیسٹ:بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

0
13

راولپنڈی کےدوسرےٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بنگلہ دیش کےخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
راولپنڈی میں کھیلےجارہےدوسرےٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیالیکن اس باربھی پاکستان کاآغازاچھانہ رہاقومی کھلاڑی عبد اللہ شفیق پہلے ہی اوور میں تسکین احمد کی گیند پر صفر پر بولڈ ہو گئے۔
بنگلہ دیش کےخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے،پاکستان نےایک وکٹ کےنقصان پر94رنزبنالیے۔کپتان شان مسعود 50رنزجبکہ صائم ایوب 41رنزکےساتھ کریزپرموجودہیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں پاکستان کو جلد آؤٹ کرکے برتری حاصل کریں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے بےچین ہیں، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی جگہ ابرار احمد اور میر حمزہ کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔
راولپنڈی دوسرےٹیسٹ میچ میں گزشتہ روزبارش اورخراب موسم کی وجہ سےمیچ کاٹاس بھی نہ ہوسکاتھا،امپائرزنےانتظازکےبعدگیلی آؤٹ فیلڈکےباعث پہلےروزکاکھیل ختم کرنےکااعلان کردیاتھا۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
دوسرے روز کھانے کا وقفہ 12 بجے ہو گا اور دوسرا سیشن 12 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ چائے کا وقفہ 2 بج کر 55 منٹ پر ہوگا اور تیسرا سیشن 3 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا، دوسرے روز کا کھیل 5 بج کر 15 منٹ تک جاری رہےگا۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد ضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا،، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔
بنگلادیش کا اسکواڈ:
کپتان نجم الحسین شانتو، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الاسلام، مشفق الرحیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، حسن محمود اور ناہید راناشامل ہیں۔

Leave a reply