پولس کی چھالیہ اسمگلرز کے خلاف کاروائی، 2 ملزمان گرفتار

0
100

(پاکستان ٹوڈے) ویسٹ، چوکی انچارج ہمدرد (منگھوپیر) کی چھالیہ اسمگلرز کے خلاف کاروائی، 02 اسمگلرز ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ

تفصیلات کے مطابق پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ہمدرد یونیورسٹی کے قریب کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔  گرفتار ملزمان کی کورولا کار میں لوڈ 40 عدد بوروں میں موجود 400 کلو سے زائد چھالیہ برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان کے مطابق برآمدہ چھالیہ کی سپلائی گٹکا ماوا تیار کرنے والے ملزمان کو فراہم کی جانی تھی۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کرولا کار نمبری ANV-535 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں محمد رمضان ولد محمد صادق اور یار محمد ولد محمد حسن شامل ہیں، ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

Leave a reply