پولیس ان ایکشن:جرمن سیاح سےڈکیتی کرنیوالےملزم گرفتار

0
26

پولیس ان ایکشن ،جرمن سیاح کےساتھ ڈکیتی کرنےوالےملزمان کوگرفتارکرلیا۔
لاہورشمالی چھاؤنی کے علاقے میں جرمن سیاح سے واردات کرنے والے ڈاکو پکڑے گئے ۔ پولیس نے 27 سالہ برگ فلورائن سے واردات کرنے والے 3 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق ملزمان کو برکی اور غازی آباد سے گرفتار کیا گیا ۔ دو ڈاکووں نے 5 روز قبل ائیر پورٹ کے قریب جرمن سیاح کو لوٹ لیا تھا ، ملزمان نے پارک میں کیمپنگ کرنے والے سیاح پر تشدد بھی کیا تھا ۔
پولیس ذرائع کےمطابق ڈاکووں نے جرمن سیاح سے نقدی، موبائل فون اور کیمرہ چھین لیا تھا ، پولیس نے ملزمان سے جرمن سیاح کا کیمرہ اور موبائل برآمد کر لیا۔ ملزمان سابق ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Leave a reply