پپیتے کے بیج کتنے قیمتی؟ جانیے اس رپورٹ میں

0
43

پاکستان ٹوڈے: پپیتا زرد رنگ کا لمبوتری شکل میں ایک خوش ذائقہ پھل ہے ، پپیتا نہ صرف ذیابیطس اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ نظام ہضم کو بھی بہتر رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پپیتے کے بیجوں میں صحت کا ایسا انمول خزانہ چھپا ہوا ہے، قدرت کی کوئی بھی چیز بے فیض نہیں جیسا کہ پپیتا جو خوش ذائقہ میٹھا پھل ہے، جس کے آگے امراض کا شکار انسانوں کو سونے، ہیرے جواہرات بھی کم تر لگتے ہیں۔ اس کے بیج اپنی افادیت میں سونے اور ہیرے جواہرات سے بھی زیادہ قیمتی بلکہ انمول ہیں۔

تاہم لوگ پپیتے کو تو کھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے بیج جو دیکھنے میں سیاہ مرچ کی طرح لیکن ذائقے میں کڑوے ہوتے ہیں جس کے باعث انہیں فالتو سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے مگر قدرت کی کوئی بھی چیز بے فیض نہیں ہوتی اسی طرح پپیتے کے بیج بھی انسانوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں لیکن اس کی افادیت سے بہت کم لوگ آگاہ ہیں۔

پپیتے کے فائدے

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق پپیتے کے بیج میگنیشیم، پوٹاشیم اور فائبر جیسے ضروری غذائی اجزا کا اچھا ذریعہ ہیں جن سے صحت اچھی رہتی ہے۔ پپیتے کے بیج طاقتور اینٹی بیکٹیریل خواص رکھتے ہیں۔ نقصان دہ مائکروجرثوموں سے لڑنے اور مجموعی طور پر مدافعتی نظام کو سپورٹ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ پپیتے کے بیجوں میں کینسر مخالف خصوصیات ہوتی ہیں جن سے ٹیومر کی نشوونما کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ بیج کولیسٹرول کم کرتے ہیں جس سے دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

یہ بیج اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اس لئے جگر کی صفائی کرتے ہیں اور دیگر جسمانی اعضا کے بہترین افعال کو فروغ دینے اور آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان میں ایسے انزائمز ہوتے ہیں جو ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں اور قبض کوفوری دور کرتے ہیں جب کہ ان بیجوں میں سوزش کے خلاف مرکبات ہوتے ہیں جو سوزش کو کم کرتے ہیں۔ یہ بیج جلد کو فائدہ پہنچاتے، رنگت کو صاف کرتے اور عمر بڑھنے کے آثار کو کم کرتے ہیں۔

پپیتے کے بیجوں آنتوں کی صفائی کے لیے بہترین ہیں۔ ان کو کھانے سے ان لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے جو پیٹ میں کیڑوں کی شکایت کرتے ہیں۔ پپیتے کے بیج آنتوں سے تمام جرثوموں کا اخراج کرتے ہیں۔

یہ تمام فوائد اپنی جگہ مگر کڑوے بیجوں کا کس طرح استعمال کریں کہ یہ فوائد حاصل ہو سکیں تو اس کا طریقہ بھی ہم بتا دیتے ہیں۔ پپیتے کے بیجوں کو کئی طریقوں سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے جیسا کہ انہیں اچھی طرح دھو کر سکھا کر کچل کر سلاد یا فروٹ چاٹ کی ڈریسنگ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کو ملک شیک یا اسموتھی میں ڈال کر پیا جاسکتا ہے۔ شہد میں ملا کر ڈبل روٹی پر لگا کر بچوں کو دیا جاسکتا ہے۔

 

 

Leave a reply