
پہلےٹیسٹ میچ میں پاکستان نےویسٹ انڈیزکو127 رنزسےشکست دےکرسیریزمیں 0-1واضح برتری حاصل کرلی۔
تیسرا روز:
ملتان میں کھیلےگئےپہلےٹیسٹ میچ میں پاکستان نےتیسرےروزکھیل کاآغاز کیا توسعودشکیل بغیرکسی سکورکےآؤٹ ہوگئےاُن کےآؤٹ ہوتےہی دیگرکھلاڑی بھی کریزپرزیادہ دیرتک نہ ٹھہرسکے محمد رضوان 2، نعمان علی 9، آغا سلمان 14، ساجد خان 5 اور خرم شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئےجبکہ کامران غلام 27 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستان کی پوری ٹیم 157رنزڈھیرہوگئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف دیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں جومل واریکن نے 7 اور گڈاکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیزکی دوسری اننگز:
251رنزکےہدف کےتعاقب میں جب ویسٹ انڈیزکی ٹیم نےبیٹنگ کاآغازکیاتومہمان ٹیم کی بیٹنگ لڑکھڑاگئی کپتان کریگ براتھویٹ 12، میکائل لوئس 13، کیسی کارٹی 6، کیویم ہوج صفر اور جسٹن گریوز 9، ٹیون املاچ 14، کیون سنکلیئر 10، گڈاکیش موتی اور جومل واریکن صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایلک ایتھنیز 55 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو جتوانے میں ناکام رہے۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں ساجد خان نے 5 اور ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
پاکستان کی دوسری اننگز:
پاکستان نےدوسری اننگزکاپراعتمادآغازکیاقومی کپتان شان مسعودنے 52رنزکی اننگزکھیلی جبکہ ڈیبیوکرنےوالے محمد ہریرہ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، مایا نازبلے باز بابر اعظم بھی زیادہ دیرتک کریزپرٹھہرنہ سکےصرف 5سکوربناکرپویلین لوٹ گئے۔شاہینوں نےدوسرےروزکےاختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائےتھے،، میچ کے اختتام پر کامران غلام 9 اور سعود شکیل 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
پاکستان کی پہلی اننگزدوسرےروزکاکھیل:
پہلےٹیسٹ میچ کےدوسرےروزقومی ٹیم نےاپنی پہلی اننگزکو143رنز4وکٹوں کےنقصان پرآگے بڑھایا شاہینوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں مزید 141رنزجوڑے، محمد رضوان اور سعود شکیل نے 141 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم سعود 84 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ محمد رضوان 71 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں سلمان آغا 2 اور نعمان علی صفر، ساجد خان 18 اور خرم شہزاد 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ یوں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں محض 230 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن اور جیڈن سیلز نے 3، 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیاجبکہ کیون سنکلیئر نے 2 اور گڈاکیش موتی نے ایک کھلاڑی کوپویلین کی راہ دیکھائی۔
ویسٹ انڈیزکی پہلی اننگز:
گرین شرٹس کےخلاف مہمان ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیاویسٹ انڈیزکی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی،اسپنر ساجد خان کاجادوچل گیاابتدامیں ہی4کھلاڑیوں کوپویلین لوٹادیا۔ بعدازاں نعمان علی نے 5 اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ براتھویٹ نے سب سے زیادہ 11، میکائل لوئس ایک، کیسی کارٹی صفر، کیویم ہوج اور جسٹن گریوز 4، 4 ٹیون املاچ 6 رنز بنانےمیں کامیاب ہوئے۔ جبکہ لوئر مڈل آرڈر میں گڈاکیش موتی 19، جومل واریکن 31 اور جیڈن سیلز آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم پاکستان کےخلاف 137سکورپرڈھیرہوگئی،شاہینوں کوویسٹ انڈیزکےخلاف 93رنزکی برتری حاصل ہوگئی۔
پہلےدن کاکھیل:
پاکستان نےپہلےدن بیٹنگ کاآغازکیاتوقومی ٹیم کوپہلانقصان ڈیبیو کرنے والے محمدہریرہ کی صورت میں اٹھاناپڑا،محمدہریرہ صرف 6رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔ پھرکامران غلام 5رن بناکرآؤٹ ہوگئے پھرمایا نازبلےبازبابراعظم بھی زیادہ دیرکریزپرنہ ٹھہرسکےصرف 8سکوربناکرپویلین لوٹ گئےاورکپتان شان مسعود11رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔
پاک ویسٹ انڈیزپہلےٹیسٹ میچ کےپہلےدن کےکھیل کےاختتام پرپاکستان نےپہلےدن4وکٹوں پر143رنزبنائے۔
پاکستان کی ابتدائی 4وکٹیں 46رنزپرگرگئی تھیں،پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 56 اورمحمد رضوان51رنزبناکرکریزپرموجود رتھے۔
ویسٹ انڈیزکی جانب سےجیڈن سیلزنے3کھلاڑیوں کوشکارکیااورگوڈاکیش موتی نےایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس:
سیریزکےپہلےٹیسٹ میچ میں پاکستان نےٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔ٹاس صبح 9 بجے جبکہ میچ کا آغاز ساڑھ 9 بجے ہونا تھا لیکن دھند کے سبب میچ تاخیر کا شکارہوا۔تاہم امپائرز نے گراؤنڈ فیلڈ کا جائزہ لینے کےبعد1بجےٹاس اور دوپہر ڈیڑھ بجے میچ کے آغاز کا اعلان کیا۔
پاکستان پلئینگ الیون :
(کپتان)شان مسعود، بابراعظم،کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد ، ابرار احمد اور محمد ہریرہ شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان نیوزی لینڈکل مدمقابل ہونگے
مارچ 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔