پاکستان ٹوڈے: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہےکہ پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کسی آپشن پر ببات پر غور ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ احسان اللہ سے متعلق بورڈ بنایاہے،علاج میں کوتاہی کرنے والوں کا تعین کریں گے، احسان اللہ کو امریکا بھی بھیجنا پڑا تو بھیجیں گے، علاج میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کا آپشن آیا تو دیکھیں گے، چیمپئنز ٹرافی تک پاکستان ٹیم بہت مصروف ہے، پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کوئی آپشن دیکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیڈکوچز کا اعلان چند دنوں میں ہوجائےگا، نائب کپتان کے لیے سلیکٹرز مشورہ کر رہے ہیں، میرے خیال میں فیصلہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہوگا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہرکھلاڑی اہم ہے، اعظم خان کی انجری کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ ملکی اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے غیر ملکی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے، انٹرنیشنل کمپنیوں سے رابطے کی وجہ سے ایک ڈیڑھ ماہ کی تاخیرآئی ہے۔
مصنف
پاکستان کیخلاف انگلینڈنے17رکنی ٹیسٹ اسکواڈکااعلان کردیا
ستمبر 11, 2024ایشین چیمپئنزٹرافی:پاکستان ہاکی ٹیم نےجاپان کو شکست دیدی
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔