پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنےاورپاکستان کانام روشن کرنےوالےاتھلیٹ ارشدندیم کوگولڈمیڈل پہنادیاگیا۔
پیرس اولمپکس میں جیولن تھروکےمقابلےمیں ارشدندیم نےپاکستان کاسرفخرسےبلندکردیا، پیرس اولمپکس میں مینزجیولن تھروکےفائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکےریکاڈقائم کردیا۔
ارشد ندیم نےپیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو 40سال بعد اولمپک میں گولڈمیڈل جیتوادیا۔ارشد ندیم اولمپک ریکارڈ بنانے پر آبدیدہ ہو گئے۔
پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلے کا فائنل جیتنے والے پاکستان کے قابل فخر اتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا، پروقار تقریب میں پاکستان کا پرچم بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا۔
ڈسکور پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر قیصر رفیق نے ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس بار پاکستان کے یوم آزادی کو مزید یادگار بنا دیا ہے۔
پیرس کے اولمپکس سٹیڈیم میں 9اگست کی شام ایک پروقار تقریب میں ایک روز قبل جیولن تھرو میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والے اتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کا پرچم بلند کرکے سٹیڈیم میں قومی ترانہ بچایا گیا۔
ارشد ندیم اس موقع پر بہت خوش دکھائی دے رہے تھے، انہوں نے قومی ترانے کے ساتھ الفاظ دہرا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ پوری دنیا نے پاکستان کا پرچم بلند ہوتے دیکھا۔
مینزجیولن تھروکےفائنل میں ارشد ندیم نے آٹھ اگست کو92.97 میٹر کی تھرو کرکےریکاڈقائم کردیا۔وہ چالیس سال بعد اولمپکس مقابلوں سے پاکستان کےلئے گولڈ میڈل جیت کر لارہے ہیں اور پاکستانی قوم انکے استقبال کےلئے پرجوش ہے۔
ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر انہیں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت اہم شخصیات اور عوامی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
ارشد ندیم کا تعلق پنجاب کے شہر میاں چنوں سے ہے، جہاں گزشتہ دو روز سے جشن جاری ہے، ان کے گھر پر مداحوں کا تانتا بندھا ہے۔ خاص طور پر لوگ انکی والدہ کو مبارکباد دے رہیں۔
ڈسکور پاکستان ٹی وی کے سی ای او ڈاکٹر قیصر رفیق، جن کا تعلق بھی میاں چنوں سے ہے نے ارشد ندیم کو فتح کے بعد اب گولڈ میڈل حاصل کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی ہے،ڈاکٹر قیصر رفیق نے ارشد ندیم کو ڈسکور پاکستان کی طرف سے خصوصی اعزاز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس بار ارشد ندیم کی شاندار کامیابی نے وطن کے یوم آزادی کومزید یادگار بنا دیا ہے۔
انڈین کپتان روہت شرماچیمپئنزٹرافی سےقبل پاکستان آئینگے؟
جنوری 14, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دھنداندھادھند:موٹروےمختلف مقامات سےبند
دسمبر 31, 2024 -
عمران خان کےخلاف مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش
دسمبر 5, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔