پیرس اولمپکس 2024میں امریکانےگیمزکامیلہ لوٹ لیا،اختتامی تقریب میں فنکاروں نےاپنےفن کامظاہرہ کیا جبکہ آتش بازی کے شاندار مظاہرے نے سماں باندھ دیا۔
سٹیڈ ڈی فرانس سٹیڈیم میں منعقدہ اختتامی تقریب میں دنیابھرسے 206 ممالک سے تعلق رکھنے والے اتھلیٹس نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا،امریکانےاولمپک کامیلہ لوٹ لیا،امریکانے40 گولڈ، 44 سلور اور 42 برانز کے ساتھ گیمز میں مجموعی طور پر 126 میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی،جبکہ چین 40 گولڈ، 27 سلور اور 24 برانزکےساتھ91 میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
فخرپاکستان قومی ہیروارشدندیم نےگولڈمیڈل جیت کرپاکستان کو 62 ویں پوزیشن دلوادی۔
آخر میں آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے 2028 کے اولمپکس مقابلوں کے میزبان لاس انجلس کے میئر کو اولمپک پرچم پیش کیا۔ اس موقع پر امریکاکا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔