پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے جیولن تھرور ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے،قومی ہیرو لاہور ایئر پورٹ پر فقیدالمثال استقبال کیاگیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ، چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، خواجہ سعد رفیق نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پر پاکستان کے قومی ہیرو ارشد ندیم کا شایان شان استقبال کیا۔
ارشد ندیم کے لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کیلئے اے ایس ایف کو 50 سے زائد مہمانوں کی فہرست موصول ہوئی تھی جس کے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کے ساتھ رینجرز نے بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پیرس سے براستہ استنبول لاہور پہنچے، قومی ہیرو کے جہاز نے رات ڈیڑھ بجے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، عوام قومی ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب تھی، ارشد ندیم کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔
فخر پاکستان ارشد ندیم کے چاہنے والوں نے اپنے ہیرو پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے، ایئرپورٹ ’’ارشد ندیم زندہ باد، پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونجتا رہا۔
وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر ، سپورٹس بورڈ کے اعلیٰ حکام بھی ایئرپورٹ پر استقبال کیلئے پہنچے، ارشد ندیم کے استقبال کیلئے ان کے اہل خانہ بھی گاؤں سے لاہور پہنچے، اہلخانہ میں والداور بھائی شامل تھے، گاؤں سے کافی تعداد میں لوگ بھی ان کے ہمراہ آئے۔
ارشد ندیم نے اپنی کامیابی پر گفتگو میں کہا تھا کہ کئی سال بعد پاکستان کو خوشی ملی، میری جیت پر نیرج بھی خوش ہے، 90 میٹر سے اوپر تھرو پھینکی تو یقین ہو گیا پاکستان گولڈ میڈل جیت گیا، آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھوں گا۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔
مینز جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا۔
ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔
ارشد ندیم آبائی گھر پہنچ گئے:
ارشد ندیم نے گھر پہنچ کے اپنی والدہ کوگلے لگایااور اٹھا لیا ، والدہ بیٹے کا ہاتھ چومتی رہی اور آبدیدہ ہو گئیں،اس وقت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے،گھرپہنچنے پر ماں نے پرنم آنکھوں کےساتھ لخت جگر کو سینے سے لگالیا ۔
قومی ہیرو بھی والدہ کو گود میں اٹھا کرآبدیدہ ہوگئے، ارشد ندیم کے استقبال کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی، ارشدندیم کے قافلے کو خصوصی پروٹوکول فراہم کیا گیا۔
لوگوں کی بڑی تعداد نے ارشد ندیم کا والہانہ استقبال کیا، گھر کے باہر عوام کارش تھا،لوگوں نے سلفیاں بنائیں اور اپنے ہیرو کو گلے لگایا،قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا گیا،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، شہریوں نے ڈھول کے تھاپ پر بھنگڑےڈالے۔
مخصوص نشستیں:الیکشن کمیشن کاتیسرااجلاس بھی بےنتیجہ
ستمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔