پیپلز پارٹی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا 9 مئی واقعہ پر بیان

0
37

9 (پاکستان ٹوڈے) مئی کا واقعہ ملکی تاریخ کا سیاہ باب اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش تھی جس کی مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی

9 تفصیلات کے مطابق مئی 2023 کو ہونے والے واقعات افسوسناک ہیں، شازیہ مری,  مئی کو ہونے والی تباہ کاریوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، جن کی پرورش جمہوری ماحول میں نہ ہو وہ لوگ ہمیشہ ملک کو اسی طرح نقصان پہنچاتے ہیں، اس سے قبل 2014 میں بھی اسی سوچ نے احتجاج کے نام پر انتشار پھیلایا۔

جس کی اپنی اولاد بیرونِ ملک عیش کر رہی ہے اس نے ملک میں آگ لگوائی، 9 مئی ،2023 کے واقعات نے دنیا بھر میں پاکستان کے وقار کو مجروح کیا۔ اس دن جس طرح اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک سوچی سمجھی ایک منظم سازش تھی، ظالموں نے شہداء کی یادگاروں کو بھی نہ بخشا۔

پاکستان کی سیاست میں عدم تشدد کا فلسفہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید نے اپنے کارکنوں کو دیا، 9 مئی کے سانحہ میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، انھے سزا ملنی چاہیے، یہ بات کسی سے چھپی نہیں کہ 9 مئی کے قابلِ مذمت واقعات کے پیچھے کون تھا، اہم ملکی راز اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا سیاست نہیں بلکہ ملک دشمنی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 9 مئی کے واقعات پر چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرچکے ہیں،  9مئی واقعہ میں ملوث جماعت سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کوجوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کرنا ہوگا۔

Leave a reply