پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن :کیٹرنگ سروس کیلئے ٹینڈر جاری

0
3

قومی ایئر لائن کے مسافروں کیلئے اہم خبر،پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاری میں تیزی، اہم پیشرفت سامنے آگئی۔پی آئی اے نے برطانیہ کے تین ایئر پورٹس پر پروازوں کے آغاز سے قبل انتظامات شروع کر دیے ۔
تفصیلات کے مطابق لندن، مانچسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کیلئے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ پی آئی اے نے مسافروں کے کھانوں کیلئے کیٹرنگ سروس کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
پی آئی اے کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں کیلئے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا، کیٹرنگ سروسز کمپنیوں کو مانچیسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایئرپورٹ پر 2200 مسافروں کاکھانا فراہم کرنا ہوگا۔لندن ایئرپورٹ کیلئے ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست، برمنگھم ایئرپورٹ کیلئے 28 اگست اور مانچسٹر سٹیشن کیلئے 29 اگست مقرر کی گئی ہے۔
پی آئی اے مسافروں کو برطانیہ میں کھانے کیلئے کیٹرنگ سروس کیلئے ٹینڈر برطانیہ میں پی آئی اے سٹیشن منیجر کے دفتر میں جمع کروانا ہوگا۔

Leave a reply