پی ایس ایل10کی ڈرافٹنگ مکمل،کس ٹیم نےکونسےکھلاڑی کوخریدا؟

0
25

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10کی ڈرافٹنگ کاعمل مکمل ہوگیا،کس ٹیم نےکونسےکھلاڑی کوخریدلیا۔
پاکستان سپرلیگ کےسیزن10کےپلیئرزڈرافٹ کی تقریب کاانعقادصوبائی دارالحکومت لاہورمیں کیاگیا،شاہی قلعہ میں منعقدتقریب میں چھ فرنچائزز نے اپنے اسٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کیا۔
پلاٹینم کیٹیگری میں کراچی کنگز اور گلیڈی ایٹرز نے تین، تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جبکہ دیگر چار فرنچائزز نے ایک ایک کھلاڑی کو منتخب کیا۔
پلاٹینم کیٹیگری:
کراچی کنگزنےپلاٹینم کیٹیگری میں ایڈم ملنےکوپک کرلیاجبکہ ڈیوڈوارنربھی کراچی کنگزکی جانب سےپلاٹینم کیٹیگری کےپلیئرزمیں شامل اورعباس آفریدی کوبھی پلاٹینم کیٹیگری منتخب کرلیاگیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فن ایلن، مارک چیپمین اور فہیم اشرف کا چناؤ پلاٹینم کیٹیگری میں کیا۔ لاہور قلدرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیرل مچل کا انتخاب کیا ہے۔پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں ٹام کوہلر کیڈمور کو رائٹ ٹو میچ کے ذریعے حاصل کرلیا۔
ملتان سلطانز نے مائیکل بریسویل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شورٹ کا انتخاب کیا ہے۔
ڈائمنڈ کیٹیگری:
ڈائمنڈ کیٹیگری میں خوشدل شاہ کراچی کنگز، کاربن بوش اور محمد علی پشاور زلمی، جیسن ہولڈر اسلام آباد یونائیٹڈ، کشال پریرا لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے۔
گولڈ کیٹیگری:
گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے عبدالصمد (وائلڈ کارڈ)، ناہید رانا اور حسین طلعت، ملتان سلطانز نے محمد حسنین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے بین دروش، کراچی کنگز نے عامر جمال، ملتان سلطانز نے کامران غلام کا انتخاب کرلیا۔
سلور کیٹیگری:
سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے عاکف جاوید، طیب طاہر (رائٹ ٹو میچ)، گڈاکیش موتی ، جوش لٹل کا انتخاب کرلیا۔ کراچی کنگز نے میر حمزہ، لٹن داس کا انتخاب کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلمان ارشاد، محمد نواز، اینڈریز گوس کا انتخاب کرلیا۔ لاہور قلندرز نے آصف آفریدی، آصف علی،ا رشاد حسین، محمد اخلاق کا انتخاب کرلیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرم شہزاد، حسیب اللہ خان، کائل جیمیسن کا انتخاب کرلیا۔ پشاور زلمی نے احمد دانیال اور نجیب اللہ زدران کا انتخاب کرلیا۔
ایمرجنگ پلیئرز:
ایمرجنگ پلیئرز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسن نواز، محمد ذیشان، پشاور زلمی نے معاذ صداقت، ملتان سلطانز نے شاہد عزیز، عبید شاہ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سعد مسعود، حنین شاہ، لاہور قلندرز نے مومن قمر، محمد ازاب، کراچی کنگز نے ریاض اللہ، فواد علی کا انتخاب کرلیا۔
واضح رہےکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن رواں سال 8 اپریل سےشروع ہوکر 19 مئی کواختتام پذیرہوگا۔جس میں شرکت کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

Leave a reply