پی سی بی میں سرکاری افسران کی انٹری…بورڈ افسران کی نیندیں حرام
پاکستان کرکٹ بورڈ میں موجودہ اعلیٰ عہدیداروں میں دو پولیس افسران اور ایک ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے افسر کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں حاصل کی گئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق سی او او سلمان نصیر کو نئی ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں، اس تبدیلی کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اینڈ ویجیلنس، ایچ آر، لیگل اور مارکیٹنگ کے سربراہان کی بھی تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پچھلے ادوار میں بی سی بی میں آنے والے افسران کے الگ ہونے کا امکان بھی موجود ہے اور شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی تبدیلی کا قوی امکان ہے۔
بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئین کے مطابق سی ای او یا ایم ڈی کا عہدہ بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
پنجاب کی حکومتی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے بعد چئیرمین محسن نقوی کی ساری توجہ بورڈ کے معاملات پر ہو گی، بورڈ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد محسن نقوی پاکستان کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گے اور پاکستان ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تعیناتی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔