پی سی بی نے چیمپئنز کپ کی ٹیموں کے 5 مینٹورز کا اعلان کر دیا

0
34

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےچیمپئنزکپ کی ٹیموں کے5 مینٹورز کا اعلان  کر دیا۔
مینٹورز میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس شامل ہیں، ان مینٹورز کا پہلا اسائنمنٹ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا چیمپئنز ون ڈے کپ ہو گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پانچوں کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں، ان کی موجودگی پاکستان کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہو گی۔ پی سی بی پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو مینٹور رہتے ہوئے بطور پلیئر کھیلنے کی اجازت ہو گی، سرفراز احمد مینٹورز میں شامل واحد ایکٹیو کرکٹر ہیں۔سرفراز احمد نے آخری فرسٹ کلاس میچ اس ماہ بنگلادیش اے کے خلاف کھیلا تھا۔

Leave a reply