پی سی بی کا بنگلہ دیش اےکےنظرثانی شدہ شیڈول کااعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےبنگلہ دیش اےکےنظرثانی شدہ شیڈول کااعلان کردیا۔
بنگلہ دیش اےٹیم 10اگست کوپاکستان کےدرالحکومت اسلام آبادمیں پہنچے گی۔بنگلہ دیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔
تمام میچز اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔پہلا چار روزہ میچ تیرہ سے سولہ اگست تک ہوگا۔جبکہ دوسرا چار روزہ میچ بیس سے تیئس اگست تک کھیلا جائے گا۔اورتین ون ڈے چھبیس، اٹھائیس اور تیس اگست کو کھیلے جائیں گے۔