پی ٹی آئی حکومتی ڈرافٹ کوووٹ نہ دیں مگرمولاناکےڈرافٹ کوتودے،بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ تحریک انصاف حکومتی ڈرافٹ کوووٹ نہ دیں مگرمولانافضل الرحمان کےڈرافٹ کوتودے۔
مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ کےباہرپریس کانفرنس کرتےہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ سیریس معاملہ ہےمولاناسےبات چیت جاری رکھیں گے،آئینی ترمیم کےحوالےسےہماری ملاقاتیں ہوئی ہے،پی پی اورجےیوآئی کااتفاق ہوگیاہے،آئین سازی کاعمل تیزی سےآگےبڑھ رہاہے،اس بات پراتفاق ہواہےکہ آئینی بینچزبنائےجائیں گے۔
بلاول بھٹوزرداری کامزیدکہناتھاکہ 19ویں ترمیم ختم کرکےپارلیمان کومزیدطاقتوربنائیں گے،میری خواہش ہےمولانافضل الرحمان آئینی ترامیم کامسودہ خودپیش کریں گے،کل جوڈرافت منظورہوااُس کی وجہ سےغلط فہمی پیداہوئی،ہمارےاورفضل الرحمان کےمشترکہ ڈرافٹ میں کامہ کابھی فرق نہیں،سیاسی طورپرجوممکن تھاوہ ہم نےکرلیا۔
اُن کاکہناتھاکہ امیدکرتاہوں مولاناپی ٹی آئی کوقائل کرسکتےہیں،پی ٹی آئی حکومتی ڈرافٹ کوووٹ نہ دیں مگرمولاناکےڈرافٹ کوتوووٹ دے،سیاسی اتفاق رائے کےلئے ہم نےدن رات کام کیا،حکومت نےصبرکی انتہاکردی۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان
دسمبر 16, 2024 -
صارفین کیلئےاچھی خبر،بجلی سستی ہونےکاامکان
جون 12, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔