پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی انسداد دھشتگردی پر غیر رسمی گفتگو

0
66

(پاکستان ٹوڈے) حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتا ہوں مجھے انکے بیٹوں کی شہادت کا دلی دکھ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کا فلسطینوں پر ظلم و جبر مسلمانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ عوام حکمرانوں سے امید نہ رہیں فلسطین کے لیے خود کھڑے ہو جائیں ۔

ایران مسلمانوں کیلیے بہترین مثال ہے ایران بھی اسی دنیا میں ہے جس میں دیگر مسلمان ممالک رہتے ہیں ۔ ایران کے جراتمندانہ اقدام سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو حوصلہ ملا ہے ۔ جیسا اقدام ایران نے کیا ہے ایسا ہی کوئی اقدام کشمیریوں کیلیے راستہ کھول سکتا ہے ۔ افسوس میرے دو مرتبہ پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے کے باوجود مجھے سینیٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دی گئی ۔

پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے پر راجہ پرویز اشرف اور مرزا محمد فریدی کا شکر گزار ہوں ۔ چیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ ہے کہ میرے پروڈکشن آرڈر جاری کریں ۔ بطور سینیٹر سینیٹ کے ہر اجلاس میں شریک ہونا میرا آئینی و قانونی حق ہے ۔

Leave a reply