وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں ایک فتنہ ہے،کیاپاکستان کواس فتنےکےحوالےکیاجاسکتاہے؟
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت امن امان کےحوالے اجلاس منعقدہواجس سےخطاب کرتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ چنددن پہلےکےپی سےجوجتھہ اسلام آبادآیاانہوں نےتباہی کی،شرپسندوں کےحملوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارشہیدہوئے،یہ وفاق پرتیسری ،چوتھی بارلشکرکشی تھی،2014سے پہلےایسےناپاک عزائم کاکوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،احتجاج اوردھرنوں سے معیشت کو190ارب روپےکانقصان پہنچا۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ ماضی میں دھرنےکےباعث چینی صدرکادورہ بھی ملتوی ہواتھا،انکی ہٹ دھرمیوں کی وجہ سےسی پیک میں اربوں کی سرمایہ کاری مؤخرہوئی،دنیاکےسامنےجوتماشالگایاگیااس کی مثال نہیں ملتی ،اس سےبڑی پاکستان کےساتھ اورکیادشمنی ہوسکتی ہے،سعودی وفودکے دورے کے دوران بھی انہوں نےدھمکیاں دیں،ایس سی اوکانفرنس کےدوران بھی چڑھائی کی گئی۔
اُن کاکہناتھاکہ کےپی حکومت اپنےسرکاری وسائل سےلیس ہوکراسلام آباد آئی ،2014میں126دن کےدھرنےمیں ملک کی رسوائی اورمعیشت کی تباہی ہوئی ،پاکستانی معیشت کوگہراگھاؤلگاجس کاتصوربھی نہیں کیاجاسکتا،معیشت میں استحکام آرہاہے،اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ پوائنٹس کراس کرگئی،خیبرپختونخوحکومت کوکسی چیز کااحساس نہیں،ملک کےساتھ دشمنی کرنےوالوں کےخلاف ایف آئی آرکاٹی جائیں،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ایک فتنہ ہے،کیاپاکستان کواس فتنےکے حوالےکیاجاسکتاہے؟
جسٹس جمال مندوخیل نےجسٹس منصورعلی شاہ کےخط کاجواب دیدیا
دسمبر 14, 2024حکومت چھوڑنے میں میرا ریکارڈ بہت خراب ہے،خالدمقبول صدیقی
دسمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ممکنہ آئینی ترامیم کی تفصیلات سامنےآگئیں
ستمبر 18, 2024 -
ہانیہ عامر کا "ذہنی تناؤ” میں مبتلا ہونے کا انکشاف
اپریل 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔