اسلام آبادہائیکورٹ نے تحریک انصاف کےگرفتاراراکین اسمبلی کےجسمانی ریمانڈکافیصلہ معطل کردیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نےکیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ماتحت عدالت کو زیادہ لمبا جسمانی ریمانڈ نہیں دینا چاہیے تھا، ٹرائل عدالت نے اپنے آرڈر میں ریمانڈ کی کوئی وجوہات بھی نہیں لکھیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےتحریک انصاف کےممبران قومی اسمبلی کےجسمانی ریمانڈکوکالعدم قراردیتےہوئےانسداد دہشت گری عدالت کے ممبران کا جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباداور پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت کل ساڑھے دس بجے تک کےلئے ملتوی کردی۔
شیر افضل مروت، شعیب شاہین، عامر ڈوگر، زین قریشی، احد چٹھہ، شیخ وقاص ودیگر کو جوڈیشل کردیا گیا۔
ڈینگی وائرس نےخطرےکی گھنٹی بجادی،160کیسزرپورٹ
اکتوبر 11, 2024کوشش کریں گے ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو، مولانافضل الرحمان
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔