پی ٹی آئی پنجاب کے قائم مقام صدر و جنرل سیکرٹری حماداظہرنےکہاہےکہ آج کا جلسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اوردیگراسیران کی رہائی کےلئے ہوگا۔
تحریک انصاف پنجاب کےقائم مقام جنرل سیکرٹری وصدرحماداظہراور سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شوکت بسراکااپنےبیان میں کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر آج لاہور میں تاریخی جلسہ ہو گا۔زندہ دلان لاہور اور پنجاب کی عوام کی جلسے میں بھرپور شرکت ہو گی۔آج کا جلسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر اسیران کی رہائی کے لئےہو گا۔ پی ٹی آئی کا جلسہ عدلیہ کی آزادی کے لئے ہو گا۔
دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شوکت بسراکااپنےبیان میں کہناتھاکہ جعلی حکومت کی فسطائیت اور رکاوٹوں کے باوجود کارکنوں اور عوام کی جلسے میں بھرپور نمائندگی ہو گی۔پی ٹی آئی کی عوام میں مقبولیت سے عظمیٰ بخاری سکتے میں ہیں۔ عظمیٰ بخاری کو جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے پر میڈیا نے آئینہ دکھا دیا۔لاہور سے پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ گرفتار کارکنوں کو فوری رہا جائے۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔