مخصوص نشستوں کامعاملہ:پی ٹی آئی نےفہرست جمع کروادی

0
42

تحریک انصاف نےمخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروادی۔
پی ٹی آئی نےقومی اسمبلی،سندھ، پنجاب اور کے پی صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کروادی۔ 67 خواتین اور 11 اقلیتی نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کروادی۔
تحریک انصاف کی جانب سےجمع کروائی گئی فہرست میں صنم جاوید،عالیہ حمزہ ،کنول شوزب ،روبینہ شاہین ،سیمابیہ طاہر کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں دی گئیں جبکہ لال چند ملہی کو اقلیتی نشست کا نام دیا گیا۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ میں سنی اتحادکونسل نےمخصوص نشستوں سےمتعلق درخواست دائرکی تھی جس پرسپریم کورٹ کےفل کورٹ نےفیصلہ سناتےہوئےتحریک انصاف کومخصوں نشستیں دےدی تھیں۔

Leave a reply