چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرخان نےکہاہےکہ پی ٹی آئی175 سیاسی جماعتوں میں سے واحد سیاسی جماعت ہےجس نےشفاف انتخابات کروائے۔
الیکشن کمیشن کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرخان کاکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، ہم نے جو دستاویزات جمع کروائے تھے وہ ابھی ایف آئی اے کے پاس ہیں، ہم نے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے سے تمام دستاویزات طلب کیے جائیں۔ پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انتخابات کروائے۔
بیرسٹر گوہر علی کامزیدکہناتھاکہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست کی کہ پاکستان تحریکِ انصاف کا اسٹرکچر موجود نہیں،مخصوص نشستوں کے حوالے سے جو معاملہ لٹکا ہوا ہے اس پر بھی جلد ہی فیصلہ ہوجائے گا، صرف پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کو ٹارگٹ کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، لاہور میں بھرپور جلسہ ہو گا،اب 2 اکتوبر کو سماعت ہے، ہمیں امید ہے اب الیکشن کمیشن مزید نہیں لٹکائے گا،سپریم کورٹ بھی اب چیزیں کو واضع کر چکی ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن کے لئے یہ مناسب نہیں وہ ایک پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر بات کرے اور باقیوں کو چھوڑ دے،صرف پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کو ٹارگٹ کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، لاہور میں بھرپور جلسہ ہو گا،الیکشن کمیشن نے ایک اوردرخواست دائر کی تھی، یہ غلط تھا ،ہمارا جلسہ ضرور ہوگا اور سے کامیاب کریں گے۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
اپریل 29, 2024 -
شاہد آفریدی کا داماد کے حق میں بابراعظم پر غصہ
جون 15, 2024 -
ماہرین نے تھر کی ریت ’’ چپ‘‘ بنانے کے قابل قرار دیدیا
اپریل 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔