پی ٹی آئی کالاہورجلسہ:عدالت نےاہم ہدایت کردی

0
15

لاہورہائیکورٹ نےتحریک انصاف کے5اکتوبرکومینارپاکستان پرجلسےکےلئے ڈی سی لاہورکواہم ہدایت کردی۔
تحریک انصاف کےاکمل خان باری نے5اکتوبرکومینارپاکستان پرجلسےکی اجازت کےلئے لاہورہائیکورٹ میں گزشتہ روزدرخواست جمع کروائی تھی۔
جس پرلاہورہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدرنےآج سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ پانچ اکتوبر کو ہے، اس دن پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں، مینار پاکستان پرجلسہ کرنے کی ہماری درخواست ڈی سی لاہور کے پاس زیر التواء ہے۔
عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ 30 ستمبر تک ڈی سی لاہور اس درخواست پر فیصلہ کریں، ڈی سی لاہور ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو اس حوالے سے رپورٹ جمع کروائیں۔

Leave a reply