پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے، چوری شدہ سیٹیں واپس کرنیکا مطالبہ
پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے، چوری شدہ سیٹیں واپس کرنیکا مطالبہ
تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے اور تحریک انصاف کی چوری شدہ سیٹیں فوری واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے اعترافی بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا، ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا انتخابات میں دھاندلی کرنے کا اعتراف پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن چوری کئے جانے کے مؤقف کی تائید و توثیق ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح 70 ہزار ووٹوں کی برتری والے آزاد امیدواروں کی جیت کو جعلی مہریں لگوا کر شکست میں تبدیل کیا گیا، کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے بیان نے رات کے اندھیرے میں عوام کا مینڈیٹ چرانے کی گھناؤنی سازش میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کر دیا۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ الیکشن میں عوام نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے نوازا جسے راتوں رات اقلیت میں تبدیل کیا گیا، کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔
ترجمان نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے بیان کی روشنی میں فوری طور پر فارم 45 کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرکے تحریک انصاف کی چوری شدہ 86 نشستیں واپس کی جائیں، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس سمیت عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین کے مذموم منصوبے میں ملوث تمام افسران فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوں۔
اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری عدالت میں چیلنج
ستمبر 11, 2024یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔