عدالت نےتحریک انصاف کےگرفتاراراکین پارلیمنٹ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے تمام گرفتار ایم این ایز کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔
اسلام آبادکی انسداد دہشتگر دی عدالت میں تحریک انصاف کےاراکین پارلیمنٹ کےخلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے کی۔
حکومت کی جانب پراسکیوٹر راجہ نویدعدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے تمام مقدمات میں پی ٹی آئی ایم این ایز کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ عدالت نے 30,30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے تمام گرفتار ایم این ایز کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔
پراسکیوٹر نےکہاکہ ایم این اے احمد چٹھہ مقدمے میں نامزد ہیں ،مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں ان کی سزا کم سے کم تین سال ہے ، ضمانت منظور نہ کی جائے۔
جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نےکہاکہ شیر افضل مروت ، احمد چٹھہ و دیگر ایم این ایز سے کچھ برآمد ہوا ہے ۔
پراسکیوٹر راجہ نویدنے کہاکہ نہیں کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ہے ۔
پی ٹی آئی ایم این ایز پر تھانہ سنگجانی ، ترنول ، نون اور تھانہ سنبل میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
عدالت نےپی ٹی آئی ایم این ایز کی تھانہ سنگجانی ، ترنول ، نون اور تھانہ سنبل میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔
پی ٹی آئی ایم این ایز میں شیر افضل مروت ، شیخ وقاص ، زین قریشی ، احمد چٹھہ شامل ہیں ۔پی ٹی آئی گرفتار ایم این ایز میں عامر ڈوگر، یوسف خان ، نعیم علی شاہ شامل ہیں۔ اویس حیدر جکھڑ، شاہ احد اور زبیر خان بھی گرفتاراراکین میں شامل ہیں۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بجلی کی قیمت میں اضافہ،حکومت نے منظوری دیدی
جولائی 11, 2024 -
پنجاب اسمبلی کااجلاس طلب:نوٹیفکیشن جاری
اگست 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔