چاند کی تسخیر کا مشن:چین کا چاند پر پانی کی تلاش کیلئے روبوٹ بھیجنے کا اعلان

چاند کو تسخیر کرنے کا نیا مشن،چین نے 2026 میں چاند کے جنوبی قطب پر ذہین ترین روبوٹک بھیجنے کا اعلان کردیا، جو وہاں پانی کی تلاش کرے گا۔
چینی خلائی ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ یہ مشن مستقبل میں چاند پر ایک تحقیقاتی سٹیشن کے قیام کیلئے بنیادی کام انجام دے گا، فلائنگ روبوٹ چانگ ای-7 مشن کا حصہ ہوگا، جس میں ایک مدار گرد ،آربیٹر، لینڈر، قمری روور اور فلائنگ روبوٹک فلائر ڈیٹیکٹر شامل ہوگا۔
یہ مشن چاند کے ان دائمی سائے والے گڑھوں میں پانی کی تلاش کرے گا، جہاں سورج کی روشنی کبھی نہیں پہنچتی۔ یہ روبوٹ لیگ ٹریکٹری پلاننگ اور جوائنٹ ڈریون موومنٹ کے ذریعے چاند کی سطح پر نقل و حرکت کرے گا۔مشن کے دوران فلائنگ ڈیٹیکٹر کم از کم تین بار پاورڈ لیپس کرے گا، اس کے بعد طویل مدتی قمری تحقیق کیلئے سولر پاور پر منتقل ہو جائے گا۔
چینی ماہرین کے مطابق چانگ ای-7 مشن کا مقصد چین کی قمری تحقیقاتی صلاحیتوں کو جانچنا ہے کہ کیا وہ چاند کے کسی بھی حصے میں پہنچ سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر چاند پر پانی کی برف کی شکل میں کامیابی سے نشاندہی ہوگئی تو اس سے زمین سے پانی لانے کے اخراجات اور وقت میں نمایاں کمی آئے گی، اس کے نتیجے میں چاند پر انسانی بیس کے قیام اور مریخ یا دیگر خلائی مشنز کیلئے مزید تحقیق میں آسانی ہوگی۔
ماہرین کے مطابق پانی کی تلاش کے علاوہ چانگ ای-7 مشن چاند پر طویل مدتی انسانی قیام کیلئے مختلف ٹیکنالوجیز اور حالات کا بھی جائزہ لے گا۔ چین 2028 میں چانگ ای-8 مشن لانچ کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے، جو چانگ ای-7 کے ساتھ ملکر ایک خودکار قمری تحقیقاتی نیٹ ورک قائم کرے گا، جس سے 2030 تک انسان بردار قمری مشن کی راہ ہموار ہو جائےگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
اپریل 20, 2024 -
کراچی:سردی کا 43 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
مارچ 4, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔