چودھری شجاعت حسین:سیاسی جماعتوں کے درمیان چارٹر آف اکانومی کی تجویز

0
107

چودھری شجاعت حسین:سیاسی جماعتوں کے درمیان چارٹر آف اکانومی کی تجویز

لاہور: (پاکستان ٹوڈے ) صدر مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین نے چارٹر آف اکانومی کے لئے حکومتی جماعتوں کے ساتھ اپوزیشن کو بھی شامل کرنے کا مشورہ دیا۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری سالک حسین نے شجاعت حسین کا پیغام شہباز شریف کو پہنچا دیا۔

چودھری سالک حسین نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین چاہتے ہیں کہ ملک و قوم کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے چارٹر آف اکانومی بنایا جائے، اس سلسلے میں نہ صرف حکومتی جماعتوں بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاست کو پیچھے رکھ کر ملکی معیشت کو اولین ترجیح دینی چاہیے، ملک و قوم کو معاشی بحرانوں سے نکال کر پاکستان کو فلاحی مملکت بنانا ہر جماعت کا ہدف ہونا چاہیے۔

Leave a reply