چکوال میں کلاؤڈبرسٹ کے بعد فلڈ ایمرجنسی اور ہنگامی صورتحال نافذ

0
2

چکوال میں کلاؤڈ برسٹ اور 423 ملی میٹر بارش کے بعد فلڈ ایمرجنسی اور ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی۔
پاک فوج نے سیلابی علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔خان پور بازار میں موجود دکانوں میں 4 فٹ تک پانی جمع ہوگیا جبکہ چوآسیدن شاہ میں واقع تاریخی کٹاس راج مندر میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا۔چوآسیدن شاہ شہر سے گزرنے والا برساتی نالہ بپھر گیا اور پانی قریب آبادیوں میں داخل ہوگیا جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ضلع بھر میں قائم درجنوں چھوٹے ڈیموں کا پانی اوور فلو ہونے کے بعد سیلابی ریلے کی صورت میں بہنے لگا جس سے قریبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ برساتی نالوں میں بھی شدید طغیانی آگئی۔
پنجاب بھر میں شدید بارشوں اور طغیانی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی ہدایت پر صوبے کے مختلف اضلاع میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔
راولپنڈی سمیت کئی علاقے موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں، جس پر’رین ایمرجنسی‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a reply