چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رجوع کرلیا

0
105

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کیلئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی۔

درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے کہا ہےکہ گوہر علی ،عمر ایوب اورشبلی فراز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، اڈیالہ جیل حکام کوملاقات کرانےکی اجازت کے احکامات جاری کئےجائیں۔

بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، سینیٹ الیکشن سے متعلق پارٹی قائد سے مشاورت بہت ضروری ہے، عدلیہ سے بہت امیدیں ہیں، توقع ہے ہمیں انصاف ملے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ استدعاکی بانی پی ٹی آئی سے دستاویزکے ہمراہ مشاورت کی اجازت دی جائے ، ہمیں عدلیہ سے بڑی توقعات ہیں ، عدالتوں سے بہت تیزی کے ساتھ فیصلے ہوئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سےملاقات کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، امید کرتے ہیں انصاف ملے گا، غیر آئینی ،غیر قانونی طریقے سے ٹرائل چلایا گیا ہے، عدلیہ کی ذمہ داری ہے غیرقانونی ٹرائل کا نوٹس لے۔

 

Leave a reply