
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرخان اورسیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی گرفتاری پرحلیم عادل شیخ نےردعمل دیتےہوئےکہاکہ نہایت ہی افسوسناک اور تشویشناک صورتحال ہے، ہمارے مرکزی سیکریٹریٹ سے چیئرمین گوہر خان اور سیکریٹری اطلاعات رئوف حسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رہنماپی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کاکہناتھاکہ سیکریٹریٹ کے سٹاف کو بھی یرغمال بنا دیا گیا ہے، سیکریٹریٹ میں موجود پارٹی کاریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، فارم 47 کی مینڈیٹ چور حکومت ہم پر پابندی لگانے کی سوچ رہی ہے، سپریم کورٹ کے آرڈر کو سپوتازکرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
حلیم عادل شیخ کامزیدکہناتھاکہ کل الیکشن کمیشن میں فیصلہ ہونے جارہا ہے، تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی یہ سازش ہے، سپریم کورٹ حکم دے چکی ہے پی ٹی آئی ایک جماعت ہے، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی مقبول جماعت ہے، پی ٹی آئی کی مرکزی سیکریٹریٹ پر آج چھاپہ مار کر شب خون مارا گیا ہے۔ ہماری گرفتار لیڈرشپ کو فوری طور پر آزاد کیا جائے، عدلیہ اس معاملے پر فوری سوموٹو نوٹس لے، ہمارے ورکر تیار رہیں بہت بڑی سازش ہونے جارہی ہے۔
جعلی ویڈیوکیس:عدالت نےعظمیٰ بخاری کی درخواست نمٹادی
مارچ 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔