چیمپئنزون ڈےکپ:پینتھرزنےمارخورزکوشکست دیکرفائنل جیت لیا

0
16

چیمپئنزون ڈےکپ میں پینتھرزنےفائنل میں مارخورزکو5وکٹوں سےشکست دےکرٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
فیصل آبادکےاقبال اسٹیڈیم میں 12 اگست سے شروع ہونے والے چیمپئنز کپ میں بلے بازوں نے چوکوں چھکوں کی برسات کی تو گیند بازوں نے وکٹیں اڑا کر شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا۔
چیمپئنزون ڈےکپ کے کھیلےگئےفائنل میچ میں پینتھرز نے34.4 اوورز میں مارخورز کی پوری ٹیم کو 122 رنز پر آوٹ کردیا ۔پینتھرز کے محمد حسنین اور عرفان منہاس نے 3،3 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا ۔ ساجد خان نے 2،شاداب خان اور علی رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
پینتھرزنے123رنزکاٹارگٹ باآسانی 18اوورزمیں حاصل کرلیا۔ فخر زمان 46 اور حسیب اللہ 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان افتخار احمد تین رنز پر آؤٹ ، سات کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے ۔پینتھرزکےعبدل بنگلزئی نے41رنزبنائے۔ پینتھرز نے چیمپئنز ون ڈے کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

Leave a reply