
چیمپئنزٹرافی کی میزبانی سےمتعلق آئی سی سی کےآج کےاجلاس میں پاکستان اپنےموقف پرقائم رہا ،میٹنگ کل تک ملتوی کردی گئی۔
ذرائع کےمطابق چیمپئنزٹرافی سےمتعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کاآج ہونےوالا اجلاس بےنتیجہ ختم ہوگیا۔آئی سی سی کی میٹنگ کوکل تک ملتوی کردیاگیا۔ آج کے اجلاس میں فریقین کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں اور کل تفصیلی اجلاس میں تجاویز پر بات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر پاکستان نے اپناواضح موقف آئی سی سی کےسامنےرکھااور پاکستان نے اپنے مؤقف سے متعلق بریفنگ دی اور اس پر کوئی لچک نہیں دکھائی۔ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق قابل قبول فارمولا کل تک سامنے آنےکا امکان ہے۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے یا نہ ہونے سے متعلق آج آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ ہونا تھا۔جوکہ نہیں ہوسکا۔
پاکستان نے بورڈ میٹنگ سے پہلے ٹرافی کا قابل قبول فارمولا مانگا تھا اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کے واضح مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا تھا۔
بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نےاعزازنام کرلیا
اگست 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سپریم کورٹ میں نئےججزکی تقریب حلف برداری منسوخ
فروری 13, 2025 -
لاہور سمیت پنجاب میں بارش سے موسم خوشگوار
جولائی 5, 2024 -
آئیڈیاز2024 میں ملک کی پہلی مکمل الیکٹرک کار متعارف
نومبر 25, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔