چیمپئنزٹرافی:نیوزی لینڈکوشکست،بھارت تیسری بارچیمپئن بن گیا

0
16

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی کےفائنل میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈکو4وکٹوں سےشکست دےکرتیسری بارٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
دبئی کےانٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئےآئی سی سی چیمپئنزٹرافی کےفائنل میچ میں بھارت اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔کیوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 49اوورزمیں 6وکٹوں کےنقصان کےپر252رنزکاہدف دیا،جس کو بھارت 49ویں اوورمیں 6وکٹوں کےنقصان پرحاصل کرلیا۔
بھارت کی اننگز:
بھارت کی جانب سےاننگزکاآغازکپتان روہت شرمااورشبمن گل نے کیا،دونوں نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیاجبکہ کپتان روہت شرمانےجارہانہ اندازاپنایااور تیز کھیلتےہوئے نصف سنچری مکمل کی، پہلی وکٹ کی شراکت میں شبمن گل کے ساتھ انہوں نے 105 کا مجموعہ کھڑا کردیا۔بھارت کوپہلانقصان شبمن گل کی صورت میں اٹھاناپڑاجب وہ 105کےمجموعےپر31رنزبناکرگلین فلپس کوکیچ تھمابیٹھے۔
بھارت کےمایانازبلےبازویرات کوہلی کریزپرآئےمگروہ کامیاب نہ ہوسکے صرف ایک سکوربناکروکٹ گنوابیٹھے۔بھارت کےتیسرےآؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان روہت شرماتھےوہ 122کے مجموعے پر76رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔
پھرشریاس آئرنےمیدان سنبھالااورذمہ داری کامظاہرہ کیاوہ بھی 183 کے مجموعےپر48رنزبناکررویندرا ہاتھوں کیچ تھمامابیٹھے۔آکشر پٹیل 29 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد ہارڈک پانڈیا بیٹنگ کے لیے آئے اور کے ایل راہول کے ساتھ اچھی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب لاکر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز 18 رنز تک محدود رہی۔کے ایل راہول 34 اور رویندرا جڈیجا 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر اور بریسویل نے 2،2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دیکھائی۔
نیوزی لینڈکی اننگز:
نیوزی لینڈکی جانب سےاننگزکاآغازول ینگ اورراچن رویندرا نے کیا، دونوں نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کرتےہوئےٹیم کواچھاسکورفراہم کیا۔نیوزی لینڈکو پہلا نقصان ول ینگ کی صورت میں اٹھاناپڑاجب وہ 57کے مجموعے پر15رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،نیوزی لینڈکےدوسرےآؤٹ ہونےوالے کھلاڑی راچن رویندرا تھےجو69کےمجموعےپر37رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔
نیوزی لینڈکے نئے آنے والے بلےبازکین ولیمسن زیادہ کامیاب نہ ہوسکےوہ 75کےمجموعےپرصرف 11سکوربناکرآؤٹ ہوگئے۔پھر ٹام لیتھم 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کیویز کی جانب سے ڈیری مچل 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ مچل بریسویل 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان دونوں کے سوا کوئی اور کیوی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو اور ورون چکرورتی نے 2، 2، کھلاڑیوں کوآؤٹ کیاجبکہ رویندرا جڈیجا اور محمد شامی نے ایک، ایک شکارکیا۔
ٹاس:
قبل ازیں نیوزی لینڈکےکپتان مچل سینٹنر نے بھارت کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، کائل جیمیسن، نیتھن اسمتھ اور ول او رویک ٹیم کاحصہ تھے۔
بھارت کا اسکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، کلدیپ یادیو، محمد شامی اور ورون چکرورتی بھی ٹیم میں شامل تھے۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کو اختتام پذیرہوگئی،پاکستان نے 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی۔
یادرہےکہ پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی تھا،2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply