چیمپئنزٹرافی کی تاریخوں میں تبدیلی کی خبریں گمراہ کن ہیں،پی سی بی

0
16

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کاکہناہےکہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی تاریخوں میں ممکنہ تبدیلی کےبارےمیں خبریں گمراہ کن ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2025پرغلط رپورٹنگ کی وضاحت کردی۔
ترجمان پی سی بی کاکہناتھاکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخیں دوبارہ شیڈول کرنے کے بارے میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی تاریخوں میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں خبریں گمراہ کن ہیں۔
ترجمان پی سی بی کامزیدکہناتھاکہ اس بارے میں پی سی بی چیئرمین کی بات چیت کو غلط طور پر پیش کیا گیا ہے۔تینوں اسٹیڈیمز کو وقت پر مکمل کرنا اور چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے۔ تعمیراتی کاموں کی وجہ سے ڈومیسٹک میچ منتقل ہوسکتے ہیں لیکن اس کا تعلق چیمپینز ٹرافی سے نہیں۔

Leave a reply