چیمپئنزون ڈےکپ ٹورنامنٹ کےافتتاحی میچ میں مارخورز نے پینتھرز کو 160 رنزسےشکست دے کر فتح اپنےنام کرلی۔
میگاایونٹ کاآغازگزشتہ روزفیصل آبادمیں ہوا،چیمپئنزون ڈےکپ کےافتتاحی میچ میں پینتھرزنےٹاس جیت کرپہلے مارخورزکوبیٹنگ کی دعوت دےدی۔
پہلے بیٹنگ کرتےہوئے مارخورزنےمقررہ 50اوورمیں 6وکٹوں کےنقصان پر347 رنز بنائے۔کامران غلام 102گیندوں پر115رنزبناکرنمایاں رہے۔ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ فخرزمان 17 اور محمد فیضان 34 رنز بناکرپویلین لوٹے،کپتان محمد رضوان 45 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا ایک رن بنا سکے۔
اس کے بعد افتخار احمد اور عبدالصمد نے 87 رنز کی شراکت بنائی۔ صمد نے 25 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پینتھرز کی جانب سے محمد حسنین اور مبصر خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔
348رنزکےہدف کےتعاقب میں پینتھرزنےبیٹنگ کاآغازکیاتواُن کی ٹیم مشکلات کاشکاررہی، پینتھرز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں۔ صرف 52 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔
مارخورز کی شاندار بولنگ کے سامنے پینتھرز کی ٹیم 35ویں اوور میں 187 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں مارخورز نے چیمپئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں 160 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔
پینتھرز کی جانب سے عماد بٹ 77 رنز بناکر نمایاں رہے۔مبصر خان 33، اسامہ میر 21 اور صائم ایوب 20 رنز بناسکے۔
مارخورز کی طرف سے نسیم شاہ اور عاکف جاوید نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہ نواز دھانی نے 2 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔
عدم ادائیگی پرپاکستان ہاکی فیڈریشن کی بجلی منقطع کردی گئی
اکتوبر 12, 2024ملتان ٹیسٹ:پاکستان کوانگلینڈکےہاتھوں عبرتناک شکست
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سلمان خان کے شادی نہ کرنے کی وجہ والد نے بتا دی
جون 29, 2024 -
پی ٹی آئی کااحتجاج:پنجاب میں بھی فوج طلب
اکتوبر 5, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔