چین میں اہرام مصر سے مشابہ پہاڑسیاحوں کی توجہ کا مرکز

0
28

پاکستان ٹوڈے: چین میں اہرام مصر سے مشابہ پہاڑسیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق مثلث کی شکل کے یہ پہاڑ اوپر کی جانب یکجا ہوکر بالکل اہرام مصر کی شکل سے مشابہہ دکھائی دیتے ہیں۔۔۔چین کے صوبہ گوئیژو (Guizhou)میں تقریباً ایک درجن مخروطی شکل کے خوبصورت پہاڑ موجود ہیں۔یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند برسوں کےدوران انلونگ کاؤنٹی کا یہ علاقہ اہرام مصر جیسے ان پہاڑوں کی وجہ سےسیاحوں کا پسندیدہ مقام بن گیا ہے۔

اور دنیا بھر سے لاکھوں سیاح ان پہاڑوں کی تصاویر دیکھ کر اس جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔ اہرام مصر سے مشابہت کے علاوہ ان پہاڑوں کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ ان کی چٹانوں کہ تہہ نہایت صناعی کے ساتھ اوپر تلے بچھی ہوئی ہیں، جیسے کسی نے انہیں خاص ترتیب سے رکھا ہے۔

تاہم جب سے اس انلونگ اہرام مصر جیسے پہاڑوں کی تصاویر 2018 سے آن لائن گردش میں آئی ہیں، تب سے ان کی اصل کے بارے میں عجیب و غریب نظریات بھی سامنے آ رہے ہیں۔اگرچے ماہرین کی جانب سے ان پہاڑوں کے مکمل طورپرقدرتی ہونے پر دلائل موجود ہیں۔اس کے باوجودکچھ لوگ اب بھی یہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ قدیم انسانی تہذیب یا پھر کسی اور سیارے کی مخلوق کے بنائے ہوئے پہاڑ ہیں۔

Leave a reply