چین کےتعاون سےچشمہ کے مقام پر 1200میگاواٹ بجلی پیدا کرنیوالے نئے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کےچیئرمین ڈاکٹرراجہ علی رضاانورنےجوہر توانائی کےبین الاقوامی ادارے(آئی اےای اے)کی جنرل کانفرنس کےموقع پرچین کےساتھ آئی اےای اےکی40سالہ شراکت داری مکمل ہونےپرتقریب سےخطاب کرتےہوئےان کاکہناتھاکہ اس پراجیکٹ کےتحت 2030تک چین کےتعاون سے4730میگاواٹ سستی اورشفاف بجلی پیداہونےلگےگی،اس وقت 1100میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والےدوایٹمی بجلی گھرکراچی کےساحل سمندرپیراڈائزپوائنٹ پرسستی اورشفاف بجلی پیداکررہےہیں جبکہ چشمہ کے مقام پر 320اور 320میگا واٹ بجلی پیدا کرنیوالے دو اور 340‘ 340میگا واٹ بجلی پیدا کرنیوالے مزید دو ایٹمی بجلی گھر شفاف اور سستی بجلی بنا کر قومی گرڈ میں ڈال رہے ہیں۔
چشمہ کے مقام پر چین کی معاونت سے 1200میگاواٹ بجلی پیدا کرنیوالے نئے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس طرح چین کے تعاون سے پاکستان میں 4730میگا واٹ بجلی سستی اور محفوظ پیدا ہونے لگے گی۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
دسمبر 21, 2024حکومت کرم میں پائیداراوردیرپاامن چاہتی ہے،بیرسٹرسیف
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔