چیٹ جی پی ٹی کے نئے فیچر’ ’اے آئی امیج جنریشن ‘‘ نے تہلکہ مچا دیا

0
43

چیٹ جی پی ٹی کے نئے فیچر اے آئی امیج جنریشن نے تہلکہ مچا دیا۔
اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کے مطابق اے آئی امیج جنریشن کا نیا فیچر جاری کرنے کے بعد چیٹ جی پی ٹی ریکارڈ ترقی کر رہی ہے۔اے آئی اسسٹنٹ ،جو اب ایپ کے فری صارفین کیلئے دستیاب ہے، اپنے جی پی ٹی 4 او کیلئےبِبلیکل ڈیمانڈ کے درمیان ایک گھنٹے میں 10 لاکھ نئے صارفین کا اضافہ کر رہا ہے۔
اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا ہےکہ26 ماہ قبل چیٹ جی پی ٹی کی لانچ سب سے خوفناک وائرل لمحات میں سے ایک تھا اور ہم نے پانچ دنوں میں 10 لاکھ صارفین کا ایڈ کیے تھے، ہم نے ایک گھنٹے میں 10 لاکھ صارفین کا اضافہ کیا۔
اوپن اے آئی نےچیٹ جی پی ٹی کے تازہ ترین فیچر کونا صرف خوبصورت ،بلکہ مفید کے طور پر ڈیزائن کیا ہے ، جس سے لوگ انتہائی تفصیلی تصاویر کے ساتھ ساتھ لوگو اور تصاویر تیار کرسکتے ہیں۔اوپن اے آئی کے بلاگ پوسٹ میں بتایاگیا ہےکہ جی پی ٹی 4 او امیج جنریشن متن کو درست طریقے سے پیش کرنے، اشارے پر عمل کرنے اور 4 او کے بنیادی علم کی بنیاد اور چیٹ کے سیاق و سباق سے فائدہ اٹھانے میں مہارت رکھتی ہے، جس میں اپ لوڈ کی گئی تصاویر کو تبدیل کرنا یا انہیں بصری ترغیب کے طور پر استعمال کرناشامل ہے۔

Leave a reply