چیٹ جی پی ٹی کے کتنے صارفین ہیں؟ اے آئی کی بڑی خوشخبری

0
43

پاکستان ٹوڈے: اے آئی ٹول استعمال کرنیوالوں کیلئے خوشخبری۔  دنیا میں کتنے افراد چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی ٹولز استعمال کرتے ہیں؟ 

تفصیلات کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے خصوصی فیچرز اب صارفین کو مفت دستیاب ہوں گے۔ رائٹرز انسٹیٹیوٹ اینڈ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک تازہ سروے کے مطابق حقیقی دنیا میں اے آئی ٹیکنالوجی اتنی بھی زیادہ مقبول نہیں ،جتنا اندازہ لگایا جاتا ہے۔درحقیقت جو افراد جنریٹیو اے آئی ٹولز جیسے چیٹ جی پی ٹی، گوگل جیمنائی یا مائیکرو سافٹ کو پائلٹ استعمال کرتے ہیں، ان میں سے بھی زیادہ تر اے آئی ٹولز کو کبھی کبھار ہی استعمال کرتے ہیں۔

دوسری طرف وی تمام فیچرز، جو پہلے خرید کر استعمال کرنا ممکن تھا،اب وہ تمام فیچرز چیٹ جی پی ٹی کو مفت استعمال کرنیوالوں کیلئے متعارف کرا دیے گئے ہیں۔ رواں ماہ 13 مئی 2024 کو اوپن اے آئی کی جانب سے نیا فلیگ شپ اے آئی ماڈل جی پی ٹی فور او متعارف کرایا گیا ، جو 20 ڈالرز ماہانہ میں دستیاب تھا، اسے بھی اب صارفین استعمال کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ صارفین براؤز، ویژن، فائل اپ لوڈز، کاسٹیوم جی پی ٹیز اور ڈیٹا اینالائسز جیسے خصوصی فیچرز بھی مفت استعمال کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال میں مدد فراہم کرنا ہے۔ان فیچرز سے صارفین چیٹ جی پی ٹی کے اہم ترین فنکشنز تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جیسے دستاویزات کو اپ لوڈ کرکے ان کا خلاصہ دیکھ سکیں گے یا انٹرنیٹ پر بہتر انداز میںسرچز کر سکیں گے۔

Leave a reply