ڈالرکی قیمت میں ردوبدل

0
17

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں کمی ہونےسےروپیہ تگڑاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ۔انٹربینک میں ڈالر 278.73 روپے سے کم ہوکر 278.69 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس 759 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،کے ایس ای 100 انڈیکس 77 ہزار 874 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں انڈیکس 77 ہزار 969 پوائنٹس کی بلند سطح تک بھی ٹریڈ ہوا۔
مارکیٹ میں 25 ارب روپے مالیت کے 49 کروڑ حصص کا کام ہوا۔مارکیٹ میں پورا دن 182 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 192 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی 54 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔

Leave a reply