انٹربینک میں ڈالرمہنگااوپن مارکیٹ میں سستا

0
46

کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالرمہنگاجبکہ اوپن مارکیٹ میں سستاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر18 پیسے مہنگا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.34 روپے سے بڑھ کر 278.52 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر20 پیسے سستا ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر بند ہوا ۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 515 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 260 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 452 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔288 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 119 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 53 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 43 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,457 جبکہ کم ترین سطح 77,968 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply