ڈاکٹرشاہدقتل کیس میں اہم انکشافات سامنےآگئے

0
17

رہنماتحریک انصاف ڈاکٹرشاہدقتل کیس میں اہم انکشافات سامنےآگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق زیرحراست ملزم شہریار کے والد سجاد نے ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کیا ہے۔ملزم سجاد 100 سے زائد کار چوری کے مقدمات میں مطلوب ہے۔ ملزم سجاد نے اپنی اہلیہ شہناز کے نام پر گاڑی کرائے پر لی۔ شہناز کا بھتیجا گاڑی لیکر آیا اور سجاد کے حوالے کی۔
پولیس کے مطابق مقتول کے بیٹے قیوم نے شہریار سے اپنے والد کے قتل کی ڈیل ایک کروڑ60لاکھ میں کی۔ قتل کے بعد شہریار اور اس کے والد سجاد کو 16 لاکھ روپے دئیے گئے۔ قتل کے بعد کیس سے متعلق ملزم سجاد نے ایک وکیل سے رابطہ کیا۔ وکیل نے پولیس کواطلاع دی مگر اس سے پہلے ہی ملزم سجاد فرار ہو گیا۔
ذرائع کےمطابق واردات کیلئے استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔ دو اگست کو والد کا قتل کروانے کے بعد ملزم قیوم اپنی دوست سے ملنے بھی گیا ۔

Leave a reply