رہنماپی ٹی آئی اورنجی ہسپتال کےمالک ڈاکٹرشاہدصدیق قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی،قاتل شوٹراوراُس کاباپ بھی گرفتار۔
ذرائع کےمطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاون نے ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملوث کرایے کے قاتل شوٹرز شہر یار اور اسکے باپ سجاد کو گرفتار کر لیا۔ مقتول شاید صدیق کے بیٹے قیوم نے ایک کروڑ 60 لاکھ میں شوٹرز سے ڈیل کی تھی ۔ او سی یو ٹیم نے قیوم شاہد کی نشاندہی پر پہلے چار افراد کو حراست میں لیا پھر 2 شوٹر کو بھی گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق قیوم نے شوٹر کی مدد سے والد کو قتل کروایا۔ ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ، ڈاکٹر شاہد صدیق اپنی کار میں بیٹھنے لگے تو شوٹر نے آکر فائرنگ کردی تھی ، بیٹا قیوم سامنے اپنی کارمیں بیٹھا باپ کو قتل ہوتے دیکھ رہا تھا، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پہلے ہی برآمد ہو چکی ہے ۔
ذرائع کےمطابق مرکزی ملزمان شہریار،شہریار کے والد سجاد اور چچا شاہد نے ملکر قتل کیا ، شاہد صدیق کے قتل کی ڈیل ایک کروڑ 60 لاکھ میں طے پائی۔ ملزم شہریار نے 16 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کیے تھے۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. Developed By: ATRG World ©