بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کےسربراہ ڈاکٹرمحمدیونس نےملک میں بڑے پر اصلاحات کے بعد عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔
نویل انعام یافتہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کےسربراہ ڈاکٹرمحمدیونس کاکہناتھاکہ ملک میں حالات معمول پرآنےکےبعداصلاحات شروع کریں گے،الیکشن کمیشن، عدلیہ اور سول انتظامیہ میں اہم اصلاحات لائیں گے۔
ڈاکٹرمحمدیونس کامزیدکہناتھاکہ سیکیورٹی فورسزاورمیڈیامیں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اصلاحات کے بعد آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائیں گے۔
بنگلہ دیش عبوری حکومت کےسربراہ ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا تھا احتجاج میں ہلاک اور متاثرہ افراد کو انصاف دلانا ترجیح ہے، یو این تفتیش کاروں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
یادرہےکہ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کےخلاف احتجاج کی وجہ سےوزیراعظم شیخ حسینہ واجدکی حکومت کاخاتمہ ہواتھا۔جس میں سیکڑوں افرادجان کی بازی بھی ہارگئے۔
شیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد بنگلا دیش کے آرمی چیف نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالی اور پھر طلبہ رہنماؤں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری سربراہ حکومت مقرر کیا گیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔